Monday, January 30, 2023

Peshawar blast

 



پشاورکے ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کی واردات نے کئی سوالات چھوڑدئیے۔ دہشتگرد کس طرح اپنے ٹارگٹ تک پہنچا۔ کیوں اسے  


ہائی سیکیورٹی زون میں  دہشتگردی کی واردات ۔

پولیس کی کارکردگی پرکئی سوالات اٹھ گئے


روکا نہ جاسکا۔ حساس عمارتوں  کی موجودگی کے باوجود  سیکیورٹی لیپ کہاں پرپیش آیا۔ 

Saturday, January 28, 2023

Pakistani Actor Adnan Siddiqui Calls Out Sidharth Malhotra Mission Majnu film

 


 اداکار عدنان صدیقی کی بھارتی فلم  مشن مجنوںپر تنقید۔کہا حسب روایت اس بار بھی بھارتیوں نے پاکستان کو دہشتگرد دکھانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہکیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں۔عدنان صدیقی نےانسٹاگرام پوسٹ اپنے پیغام میں فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جناب سے ان کے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی آنکھوں میں سرمہ اور سر پر ٹوپی پہن کر گھومتے ہیں جبکہ گلے میں رومال اور تعویذ  تو با؛لکل بھی نہیں  پہنا کرتے


Friday, January 27, 2023

KARACHI CRIME

 




کراچی منگھوپیر نادرن بائی پاس پر ڈاکوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو گولی ماردی۔۔ موچھ گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹر گرفتار۔۔ گلشن معمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کار لفٹر مارا گیا۔۔ کورنگی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں دھرلیا۔۔آئی سی پل کے قریب پولیس اہلکار کی سرکاری اسلحہ سے خودکشی کی کوشش۔۔ 

PSL QUETTA MATCH

 


بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کرکٹ ستارے جگمگانے کو تیار۔۔پی ایس ایل سے قبل نمائشی میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میدان لگے گا۔۔۔ جاوید میانداد۔۔انضمام الحق۔۔ معین خان ۔۔۔ شاہد آفریدی  سمیت سپر اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔

Thursday, January 26, 2023

KARACHI CHILDREN DEATH

 KARACHI CHILDREN DEATH 


کراچی کےضلع کیماڑی میں پراسرار وبا نے گھروں میں کہرام مچادیا۔16 بچوں کی جان چلی گئی۔شہریوں کا کہنا ہےعلاقے میں فیکٹریاں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں.وزیراعلی سندھ معاملے کا نوٹس لیکر فیکٹریوں کی آلودگی سے متعلق تحقیقات کی ہدایت کردی۔محکمہ صحت کی ٹیم نے پلاسٹک بنانے والی چار فیکٹریوں کوسیل کر کےپانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

Shahdra Fire


 



شادرہ ٹاؤن کالا خطائی روڈ پر فرنِس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،، پانچ مزدور جھلس گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،، فائر بریگیڈ نے آپ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کردیا، تین مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی ،، فیکٹری ذرائع کے مطابق فیکٹری کے اندر کیمیکل کے کنٹینر موجود ہیں،، جن کو آگ لگنے کا خدشہ ہے ،، پولیس نے قریبی عمارتیں خالی کروانا شروع کردیا،، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے شادرہ ،لاہور،  شیخوپورہ اور مریدکے سے بھی فائر ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔

Weather

 


ملک بھر میں سردی میں اضافہ،، کراچی شہر میں سائبرین ہواؤں کا راج،، سردی بڑھ گئی،، درجہ حرات 6 ڈگری تک کم ہو گیا، بلوچستان اور بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں،، برفباری کے بعد سیاحتی مقامات کا حسن دوبالا ہوگی


Gold Rate

 


سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، سونا چار ہزار نو سو روپے مہنگا ہو گیا ، فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ پچانوے ہزار پانچ سو روپے ہوگئی ۔دس گرام سونے کی قیمت چار ہزار دو سو ایک روپے اضافے کے ساتھ ، ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار چھ سو دس روپے کا ہو گئی ۔۔ 

Budget 2023

 




وزارت خزانہ نے نئے مالی سال دوہزار تئیس ۔چوبیس کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔