Thursday, January 26, 2023

Budget 2023

 




وزارت خزانہ نے نئے مالی سال دوہزار تئیس ۔چوبیس کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کردیا۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کا پلان ہے، بجٹ کا پہلا جائزہ اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اپریل کے چوتھے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے۔

No comments:

Post a Comment