Monday, June 3, 2024

Karachi Earthquake

 زمین لرز اٹھی ۔۔کراچی میں 6 بج کر چھتیس منٹ پر شہر کے مختلف علاقوں کورنگی ۔۔لانڈھی ۔صدر ۔۔ملیر ۔کلفٹن اور نارتھ ناظم آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت تین اعشاریہ دو  اور گہرائی بائیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا


ICC Winner price

 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔۔ مجموعی طور پر تین ارب روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔۔ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو اڑسٹھ کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے ملیں گے۔۔رنر اپ ٹیم کو پینتیس کروڑ روپے۔۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو اکیس کروڑ چورانوے لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔۔ سپر ایٹ مقابلے کھیلنے والی ٹیموں کو دس کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔۔


Hockey Nations Cup

 ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول کرکے آوٹ کلاس کر دیا۔۔رانا وحید نے گولز کی ہیٹرک کی۔۔ غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے۔۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف پانچ جون کو کھیلے گا۔


Atta Tarar

 خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ پریس کانفرنس۔۔کہا۔۔نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی ۔۔۔۔۔پی ٹی آئی میں ایک حصہ کہتا ہے1971والے بیان کودرست کہتے ہیں۔۔۔دوسرا گروپ کہتاہے ہم اس مؤقف کو صحیح نہیں سمجھتے۔۔یہ بتادیں کہ مجیب الرحمان کا کردار کیا تھا۔پی ٹی آئی قول و فعل میں تنازع کا ایک مجموعہ ہے۔۔۔ایک دن پہلے بیان دیا جاتا ہے اگلے دن ا س کی منافی ہوجاتی ہے۔۔۔۔یہ لوگ ٹوئٹ کرتے ہیں سرمایہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں


Asian volley

 ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان کی  مسلسل دوسری کامیابی۔۔۔ پاکستان نےتھائی لینڈکوہراکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔۔پاکستان نےتھائی لینڈ کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔۔پاکستان کوارٹرفائنل میں اپنامیچ چھ جون کو کھیلے گا۔۔۔۔


Afaq Ahmed on K Electric

 


کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ کا احتجاج ۔۔آفاق احمدکے الیکٹرک پربرس پڑے۔۔کہا۔۔غنڈا گردی بندکی جائے۔۔عوام سے جھوٹ بولاجارہاہے۔۔کے الیکٹرک خسارے میں ہوگی میں تو خود گلی گلی جاکر ان کا خسارہ پورا کروں گا 
بولے۔۔کشمیرکے عوام کی طرح اپنا حق لینا ہوگا۔۔کے الیکٹرک کےخلاف رابطہ مہم چلائیں گے۔۔۔مسئلہ حل نہ ہواتودھرنا دیں گے۔ عوام کے الیکٹرک کے تمام دفاتر کا گھیراؤ کرینگے

 

Cypher Case

 اسلام آبادہائیکورٹ نےسائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی  اورشاہ محمودقریشی کوبری کردیا۔۔۔دونوں رہنمائوں کی ٹرائل کورٹ کی دس سال کی سزامعطل۔چیف جسٹس نےمختصرفیصلہ سنایا۔۔۔۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید، شاندانہ گلزار،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔عدالت نے تیس جنوری کو بانی تحریک انصاف اورشاہ محمود قریشی کو دس،دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی