روپے کولگادھوبی پٹکا۔
ایکس چینج کمپنیوں نے آزاد کیاکیا۔
ڈالرکے کالراوپرہوگئے۔
مارکیٹ فورسزنے امریکابہادرکی کرنسی بے لگام کردی ۔
ایک جانب شتربے مہار۔ سامنے روپیہ کمزوراورلاچار۔
ایک ہی روزمیں ڈالر چوبیس روپے چوون پیسے مہنگاہوگیا۔
انٹربینک میں قدر ملکی تاریخ میں پہلی باردوسوپچپن تنتالیس کاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالردوسوتیس روپے نواسی پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بارہ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے خریداروں کی بھرمارہے۔
مگرفروخت کنندگان کہیں نظرنہیں آتے ۔
ڈالر کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے اوپن ریٹ مزید بڑھنے کا امکان ہ

No comments:
Post a Comment